211

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں “ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں “ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ذرائع*
*پنجاب حکومت کے فلیگ شپ پروگرام “ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت جھنگ میں زیر تعمیر کچرہ کنڈی (گاربیج رومز)* *منصوبے میں اعلیٰ سطح کی کرپشن کے تہلکہ خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، عوامی صحت اور صفائی کے اس اہم منصوبے میں فنڈز کے بے دریغ استعمال، غیر معیاری میٹریل اور ناقص تعمیرات کے حوالے سے سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں*۔
*ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچرہ کنڈی رومز کی تعمیر کے لیے مختص کروڑوں روپے کی رقم میں بڑے پیمانے پر غبن اور خورد برد کی گئی ہے*۔ *کرپشن میں ملوث افسران نے کاغذات میں تعمیرات کو مکمل اور معیاری ظاہر کیا، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ تعمیراتی کاموں میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری میٹریل استعمال کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ ڈھانچے مختصر مدت میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں*۔
*اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد سامنے آنے کی توقع ہے، جس میں ملوث سرکاری افسران اور ٹھیکیداروں کے نام بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ ان انکشافات کے بعد متعلقہ حکام نے معاملے کی فوری اور مکمل تحقیقات کا عندیہ دیا ہے اور عوامی حلقوں نے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ “ستھرا پنجاب پروگرام” جیسے عوامی فلاحی منصوبے میں کرپشن نے شہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پیدا کیا ھے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں