*جھنگ(جاوید اعوان سے).DEO ایلیمنٹری فیمیل اور اسکے سرکاری ڈرائیور کی کرپشن بارے شہری کی درخواست پر CEO ایجوکیشن اتھارٹی نے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر سات دن میں جواب طلب کر لیا. ذرائع*
*جھنگ.DEO ایلیمنٹری فیمیل اور اسکے سرکاری ڈرائیور کی کرپشن بارے شہری کی درخواست پر CEO ایجوکیشن اتھارٹی نے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر سات دن میں جواب طلب کر لیا.تفصیلات کے مطابق شہری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کو درخواست دی ھے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیمیل کا سرکاری ڈرائیور اپنی ڈیوٹی سر انجام نہیں دیتا ھے اسکی جگہ ایک درجہِ چہارم کا ملازم سرکاری گاڑی چلاتا ھے مگر سرکاری ڈرائیور خزانہ سرکار سے مسلسل تنخواہیں وصول کر رھا ھے پیٹرول۔ موبائیل اور گاڑی کی مرمت کے فنڈز میں بھی گھپلوں کا انکشاف ھوا اس سارے پروگرام کی سر پرستی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیمیل کر رھی ہیں اس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ نے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ھے اور کمیٹی کو حکم دیا ھے کہ اس کیس کو سات دن کے اندر اندر مکمل کرکے رپورٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کے دفتر میں جمع کروائیں عوامی اور سماجی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کے اس قدم کو بہت سراہا ھے*
