. *اٹھارہ ہزاری (آصف اقبال)ڈی پی او جھنگ کی خصوصی ہدایت پر تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کی جانب سے چوک اٹھارہ ہزاری میں پولیس شہداء کے لیے شمعیں روشن کی گئیں* جس میں ڈی ایس پی اٹھارہ ہزاری ندیم افضال ایس ایچ او اٹھارہ ہزاری مہر اخلاق نول ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ وہ تمام عظیم خاندان ہیں جن کے شہداء ہمارے محفوظ اور روشن مستقبل کیلئے قربان ہو گئے زندہ قومیں شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں پولیس ہمیشہ شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑی ھے اور کھڑی رھے گی پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ھوا جبکہ پروگرام کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک میں امن و سلامتی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں
63