جھنگ(شیخ عرفان حیدر سے) چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے ینگ انٹرپرینیور ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی وزیراعظم آفس کے آڈیٹوریم میں ینگ انٹرپرینیورز ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحرک نوجوان کاروباری افراد کو ان کے اختراعی آئیڈیاز اور کاروباری جذبے کے لیے تسلیم کیا گیا اور انہیں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سی ای او ایکٹو ویژن پرائیویٹ لمیٹڈ اسلام آباد سیدہ طیّبہ کاظمی کو بھی ینگ انٹرپرینیور ایوارڈ سے نوازا گیا۔سیکرٹری جنرل نے جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کی ان کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ھوئے ان کی کوششوں کی تعریف کی
73