*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے ماہ صیام کے دوران مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے میٹنگ کی* *جس میں قیمتوں کو کنٹرول کر کے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے حکومتی وژن پر بھی توجہ مرکوز کی گئی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ماہ صیام میں اووچار جنگ کی شکایات پر سخت کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ گو شت، سبزیوں، پھلوں اور اشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخ نامے پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔بار بار خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں پر مقدمات کا اندراج اور دوکانوں کو سیل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ بازاروں اور دکانوں کی 100% انسپکشن کو یقینی بنائیں*
