162

*جھنگ(جاوید اعوان سے) جھنگ میں چھوٹا اور بڑا گوشت مہنگا فروخت قصابوں نے ریٹ لسٹوں کی دھجیاں اڑا دیں*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) جھنگ میں چھوٹا اور بڑا گوشت مہنگا فروخت قصابوں نے ریٹ لسٹوں کی دھجیاں اڑا دیں*
*ذرائع کے مطابق صوبائی و ڈویژنل حکام کو ارسال کر دہ رپورٹ میں آگاہ کیا گیا کہ حکومت نے بیف 8 سو روپے اور مٹن کا ریٹ 14سو روپے مقرر کر رکھا ہے مگر شہر کے اہم مقامات جھنگ بازار نیو سبزی منڈی روڈ مچھلی بازار سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ سٹی اور مختلف دیہی علاقوں میں بڑا گوشت 12سو سے 13سو روپے اور چھوٹا گوشت 2200/2300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے اس ضمن میں گرانفروشی میں ملوث قصابوں کے کوائف بھی ارسال کئے اور بتایا گیا کہ قصابوں کی جانب سے انتظامیہ کو باور کروایا جا رہا ہے کہ وہ حکومتی ریٹ پر گوشت فروخت کر رہے ہیں اور نرخ ناموں پر نظر ثانی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے دوسری جانب صورتحال اس کے برعکس ہے قصابوں نے پہلے سے جاری سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے رپورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لینے اور مربوط چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں