*جھنگ(جاوید اعوان سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرتین دسمبر خصوصی افراد کا عالمی دن کے حوالہ سے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی* ۔ *تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود، ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر سمیت ادارہ کے اساتذہ، خصوصی بچوں کے والدین اور دیگرسٹاف بھی شریک تھا۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں خصوصی افراد کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے اور معذور افراد کی مختلف شعبوں میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے.انہوں نے کہا کہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم خصوصی اور کمزور طبقے کی طاقت بنیں،حکومتی پالیسی کے مطابق خصوصی افراد کی ویلفیئر کا کام جاری رکھا جا ئے گا۔خصوصی افراد کی اہلیت اور قابلیت کے مطابق اداروں میں بھرتی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں.اس ضمن میں خصوصی افراد کو جائزہ مقام اور حقوق دلانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد اور بچوں کی تعلیم و تربیت اور نگہداشت اولین ترجیحات ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پروگرام میں خصوصی افراد کو وہیل چیئر اور سفید چھڑیاں فراہم کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی*۔
۔۔۔٭٭٭٭۔۔۔
165









