*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمانہ کارکردگی و جاری منصوبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا*
*ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفکیشن اسکیموں پر جاری کام اور پلس پراجیکٹ ور یونیوریکوریز کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ز سے بریفنگ لی۔ اس دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی و انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ دو گورنمنٹ سکولوں کے طلباءو طالبات اور اساتذہ سے تدریسی سر گرمیوں کے حوالے سے دریافت کیا گیا۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے ضلع میں جاری بیوٹیفکیشن پر کام کی پیشرفت کے حوالے سے جائزہ میٹنگ کی ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران و سب انجینئرز کو ضروری ہدایات سمیت اسکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات وادویات کی فراہمی کا جائزہ سمیت ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو صحت کی سہولیات کے حوالے سے اقدامات جاری رہنے چاہیے اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ دریں انثاء ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بھکر روڑ علی آباد پر ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو منصوبہ کو ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ شہر سے سیوریج مسائل کے مستقل ازالہ کیلئے تیز تر اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ایم ڈی واسا جھنگ کے ہمراہ ٹوبہ روڑ کا دورہ کیا۔سیوریج لائنوں کی تنصیب و جاری کام کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ لی اورجاری کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرشہر میں سیوریج مسائل کے ازالے کیلئے بھر پور اقدامات جاری ہیں*۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
66











