38

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے محکمہ صحت کے افسران کو ضلع بھر میں ڈینگی سے بچاو کے حوالہ سے سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے حوالہ سے انسدادی ٹیمیں اپنا موثر اور فعال کردار ادا کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے محکمہ صحت کے افسران کو ضلع بھر میں ڈینگی سے بچاو کے حوالہ سے سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے حوالہ سے انسدادی ٹیمیں اپنا موثر اور فعال کردار ادا کریں ۔ ڈینگی لاروا کی تلفی اور افزائش روکنے کے لیے منظم حکمت عملی اپنائی جائے۔ وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شایان علی جاوا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منظور حسین،ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نور سمیت ڈی ڈی ایچ اوز، سوشل ویلفیئر، پولیس ، تعلیم، ریسکیو1122، بلدیہ ، زراعت ،لائیو سٹا ک، انفارمیشن ،سول ڈیفنس ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ ضلع کی عوام میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس سے بھی بچاو¿ کی احتیاطی تدابیر اپنانے بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے ، علماءکرام مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاو¿ کے حوالے سے آگاہ کریںجبکہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے کی تاکید کریں۔ انہوںنے محکمہ صحت کی ٹیموںکوآو¿ٹ ڈور اور اند ڈورمقامات کوچیک کرنے اور ڈینگی لاروکی تلفی کےلئے موثر اقدامات اٹھانے کیے احکامات جاری کئے۔ اجلاس میںمحکمہ صحت کی طرف سے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات اور ہیلتھ سروسز کا جائزہ لیا جائیگا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی قیادت میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالہ سے جاری ریچ ایوری ڈور(RED) مہم کے حوالہ سے آگاہی واک بھی نکالی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں