68

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او کے لیے ڈکیتوں کا چیلنج. شہر بھر میں معذور افراد بھی ڈکیتوں کے ظلم سے نہ بچ سکے ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او کے لیے ڈکیتوں کا چیلنج. شہر بھر میں معذور افراد بھی ڈکیتوں کے ظلم سے نہ بچ سکے ذرائع*
جھنگ. ڈکیتی راہزنی موبائل فون چھیننا ڈی پی او جھنگ کے لیے چیلنج بن گیا معذور افراد بھی ڈکیتوں کے ظلم سے نہ بچ سکے تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کی حدود میں قاسم طاہر انٹرنشنل کھلاڑی سپیشل پرسن اپنی سپیشل موٹر سائیکل پر اپنے گھر محلہ حسین آباد سرگودھا روڈ کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک دو نامعلوم ڈکیتوں نے دبوچ لیا زدوکوب بھی کیا اورمبلغ 32000 ہزار روپے اور ایک عدد ٹچ موبائل مالیتی 55000 ہزار روپیہ چھین کر فرار ہو گئے قاسم طاہر نے چیخ و پکار کی تو گلی کے لوگ اکٹھے ہو گئے مگر تب تک ڈکیت راہ فرار اختیار کر چکے تھے 15 ریسکیو پر فوری کال تو چوکی مگھیانہ کے شیر جوان موقعہ پر پہنچ گئے اور درخواست کا کہہ کر واپس روانہ ھوگئے موصوف نے فوری طور پر تھانہ کوتوالی کا رخ کیا درخواست دی ایف ائی ار تو ہو گئی مگر ابھی تک ریکوری کے بارے میں یا ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے بار بار ایس ایچ او کوتوالی سے رابطہ پر انہوں نے کہا اس پر ہم کام کر رہے ہیں ان شاءاللہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا اور اپ کی چھینی گئی رقم اور اپ کا موبائل اپ کو واپس دلا دیا جائے گا ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب سے اپیل ہے مہربانی فرما کر ایک انٹر نیشنل کھلاڑی اور معذور شخص کی داد رسی فرمائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں