47

جھنگ (جاوید اعوان سے) حکومت پنجاب کے حکم کے مطابق تحصیل جھنگ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ تو ھو گیا دفتر اراضی سنٹر بھی معروض وجود میں آ گیا مگر سات سال گزرنے کے باوجود تحصیل جھنگ کے کافی مواضعات ایسے ھیں جن پر مافیا قابض ھے

جھنگ (جاوید اعوان سے) حکومت پنجاب کے حکم کے مطابق تحصیل جھنگ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ تو ھو گیا دفتر اراضی سنٹر بھی معروض وجود میں آ گیا مگر سات سال گزرنے کے باوجود تحصیل جھنگ کے کافی مواضعات ایسے ھیں جن پر مافیا قابض ھے متعلقہ سرکل کا پٹواری تو ضرور ھوتا ھے مگرسرکل منشی نے چلانا ھوتا ھے کوئی کام بھی ھو پہلے منشی نے مک مکا کرنا ھوتا ھے بعد ازاں متعلقہ پٹواری قلم کاسہارالیکر دستخط فرماتا ھے پٹواری بادشاہ دفتر میں بیٹھنا گوارہ ھی نہیں کرتا دفتر صرف اور صرف منشی کے رحم وکرم پر چلتا ھے۔ حالانکہ ھائی کورٹ نے واضح احکامات صادر فرمائے ہیں کہ پرائیویٹ آدمی منشی وغیرہ ریکارڈ مال کو ھاتھ تک نہیں لگا سکتے یہ عجیب منتق ھے کہ پیدا گیری والے سرکل ابھی تک دفتر لینڈ ریکارڈ میں جمع نہیں ھوسکےاور نہ ھی کمپیوٹرائز ھو سکے ذرائع سے معلوم ہوا ھے جو مواضعات ابھی تک دفتر اراضی سنٹرجمع نہیں کراے گے انکی باقاعدہ اوپر تک منتھلی جارھی ھے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارھاھے عوام بے بسی کے عالم میں جائیں تو کدھر جائیں اہلیان جھنگ وزیر اعلیٰ پنجاب/چیف سیکرٹری پنجاب/سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو/کمشنر فیصل آباد/ڈپٹی کمشنر جھنگ سے ملتمس ھیں ک فوری طور پر جو مواضعات کمپیوٹرائزڈ نہیں ھوئے وہ کمپیوٹرائزڈ کرواے جائیں ھائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق منشی ازم ختم کروا کر لیں دین والا گرم بازار بند کر وایا جاے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں