تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
39
شیئر کریں
*خانیوال (نمائندہ سٹی ون نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مصور بتول ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مرتضٰی وہاب ، سلمان مراد و دیگر جیالوں کی کامیابی عوام کی کامیابی ھے*۔
*خانیوال (نمائندہ سٹی ون نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مصور بتول ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مرتضٰی وہاب ، سلمان مراد و دیگر جیالوں کی کامیابی عوام کی کامیابی ھے*۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مبارکباد دینے انکی رھائش گاہ پر آئی ھوئی خواتین سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں جیالوں کی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ کراچی کے شہریوں کے دل کی آواز ہے اہل کراچی نے ثابت کردیا کہ کراچی بھٹو کا ہے سیلیکٹڈ میٸر کا طعنہ دینے والوں نے منہ کی کھاٸی۔سندھ کے دل کراچی نے بھی جیئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا مرتضٰی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کی کامیابی اہل کراچی کا مخالفین کے لئے پیغام ھے کہ 8 فروری کا رزلٹ یہ ھوگا۔ضمنی انتخابات میں فتح پر پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین کرتی ھوں۔ مرد حر آصف علی زرداری کا حکم کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کردے انشاء اللہ ایسا ھی ھوگا۔8 فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا عوام کے مشکلات کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں پیپلزپارٹی عوام کی مشکلات ختم کریگی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ھے کہ آئندہ وزیراعظم لاھور سے نہیں ھوگا تو ان شاء اللہ نہیں ھوگا۔