24

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا کہ عید الاضحی کے حوالہ سے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے ضلع بھر میں 6 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا کہ عید الاضحی کے حوالہ سے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے ضلع بھر میں 6 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ھے* ۔4 جون سے جانوروں کی خریدو فروخت کےلئے تمام پوائنٹس فنکشنل ہو جائیں گے۔ اس ضمن میں تحصیل جھنگ میں فیصل آباد روڑ کوٹ سائی سنگھ پر ایک پوائنٹ ، تحصیل شورکوٹ میں میونسپل دفتر کے پاس پرانا جھنگ روڑ پر ایک پوائنٹ، تحصیل احمد پور سیال میں نزد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لیہ روڈ، ہسپتال روڑ نزد رانا مارکیٹ اورتحصیل اٹھارہ ہزاری میں بھکر روڑ نزد گھوڑا پارک پر ایک پوائنٹ قائم ہو گا۔گوجرہ روڑ بائی پاس پر کیٹل مارکیٹ کی زیر نگرانی مویشی منڈی کا ایک پوائنٹ قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے اور ماحولیاتی تحفظ کے لے قربانی کے جانوروں کو شہری حدود میں لانے پر پابندی عائد ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں بیوپاریوں کے خلاف کارروائی ھوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں کے لئے ٹینٹ سروس،جانوروں کے لئے انکلوڑرز،عوامی آگاہی کےلئے نمایاں جگہوں پر بینرز،میڈیکل کیمپ کا قیام،کانگو وائرس سے بچاﺅ کا سپرے،ویٹرنری ڈسپنسری،پینے کا پانی،لائٹنگ،عارضی پولیس چیک پوسٹ،سیکورٹی،پارکنگ، صفائی ستھرائی، شکایت سیل، ٹائلٹس، کنٹرول رومز اور دیگر ضروری انتظامات مکمل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کوٹاسک سونپ دیا ھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کے ایام میں قربان کئے جانے والے جانوروں کی باقیات کو شہر سے باہر منتقل کرنے کےلئے تمام انتظامات اور دیگر امور کی کڑی نگرانی بھی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں