26

*جھنگ(جاوید اعوان سے)عطائی بنانے میں ہیلتھ اتھارٹی کا بڑا ہاتھ ھے۔عطائی کون ہیں اور ان کو کون بناتا ھے* *عطائی بنانے میں ہیلتھ اتھارٹی کا بڑا ہاتھ ھے۔عطائی کون ہیں اور ان کو کون بناتا ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)عطائی بنانے میں ہیلتھ اتھارٹی کا بڑا ہاتھ ھے۔عطائی کون ہیں اور ان کو کون بناتا ھے*
*عطائی بنانے میں ہیلتھ اتھارٹی کا بڑا ہاتھ ھے۔عطائی کون ہیں اور ان کو کون بناتا ھے*
*ذرائع کے مطابق عطائی بنانے میں ہیلتھ اتھارٹی کا بڑا ہاتھ ھے اگر عطائیوں کی تعداد اتنی تیزی سے بڑھ رہی ھے تو اس کے پیچھے متعلقہ ہیلتھ انتظامیہ اور ہیلتھ کیئر کمیشن ھے ہر گلی محلے چک گاؤں میں عطائیت تیزی سے بڑھ رہی ھے متعلقہ ہیلتھ انتظامیہ اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو نشاندہی بھی کروائی جاتی ھے لیکن اس کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا تو اس سے کیا ثابت ھوتا ھے. دوسری جانب بات کرتے ہیں بڑے بڑے ہسپتالوں کی یہاں پر ڈاکٹر صرف نام کی حد تک محدود ہیں باقی سارا کام عطائی خود کر رھے ہیں کبھی ہیلتھ انتظامیہ اور ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتالوں میں جا کر چیک کیا یہاں کوئی ڈاکٹر بیٹھتا ھے یا نہیں بیٹھتا سٹاف کوالیفائیڈ ھے یا نہیں ھے کبھی بھی ایسا نہیں ھوا کیونکہ پتہ ان کو سارا ھے کہ کہاں پر کیا ھو رہا ھے لیکن افسوس کہ نہ جانے ایکشن کیوں نہیں ھوتا ھے صرف ان کا کام گورنمنٹ سے سیلری اور پٹرول لینا وہ پٹرول اپنے کاموں پہ خرچ کرنا اگر کسی عطائی نے ان کے ساتھ کمپرومائز نہیں کیا تو اس کو سیل کر کے فیس بک پہ فوٹو چڑھانا ہی ان کا کام ھے جب اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر احمد شہزاد سے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کی ٹیمیں ھمہ وقت فیلڈ میں ہیں اور عطائی ہسپتالوں اور عطائیوں کے خاتمے تک کام جاری رھے گا**عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز چیف سیکرٹری پنجاب صوبائی وزیر صحت پنجاب سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر سے نوٹس لینے کی اپیل کی ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں