19

*جھنگ(جاوید اعوان سے) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع جھنگ کے زیر اہتمام بجلی کے فی یونٹ قیمتوں پر عائد ھونے والے ٹیکسوں پر مشتمل ٹیرف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع جھنگ کے زیر اہتمام بجلی کے فی یونٹ قیمتوں پر عائد ھونے والے ٹیکسوں پر مشتمل ٹیرف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا* احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع جھنگ کے جنرل سیکرٹری ضیاء الرحمن گریوال نے کی۔ مظاہرے میں ضلعی عہدیداروں محمد منشاء گجر جھنگوی، حکیم سیف الرحمن ، حافظ محمد یوسف سیال ، عثمان غنی، عبداللہ منظر مشتاق ، ملک شفقت اللہ، عبد الحنان سمیت دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے سے ضیاء الرحمن گریوال ، منشاء گجر جھنگوی کا کہنا تھا کہ حکومت کی نئی بجٹ پالیسی اور بجلی کے فی یونٹ قیمتوں کا ٹیرف معاشی دہشتگردی اور مزدور کی جیب پر ریاستی ڈکیتی کے مترادف ھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک میں مہنگائی اور مالی بحران کے خاتمے کا نعرہ لگا کر مسند پر براجمان ھوئی مگر ان کی پالیسیاں ملک کو مزید مالی بحران کی طرف دھکیل رھی ہیں۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ اپنی نئی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ھوئے عوام الناس خصوصی طور پر مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کرے۔ احتجاجی مظاہرے کا آغاز بعد از نماز جمعہ مرکزی سیدالشہداء امیر حمزہ سے کیا گیا جبکہ اختتام ایوب چوک میں مقررین کے خطابات پر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں