*جھنگ(جاوید اعوان سے) نیا شہر بشیر چوک کے ساتھ گرین بیلٹ میں لگے سر سبز درخت لوگوں نے کاٹنا شروع کر دیے* تفصیلات کے مطابق حکومت کے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ملک کو سر سبز بنانے اور ڈپٹی کمشنر جھنگ کی مون سون شجرکاری مُہم کی تمام تر کوششوں کے برعکس بشیر چوک گرین بیلٹ میں چند سال پہلے لگائے جانے والے درخت مقامی لوگوں نے کاٹنے شروع کر دیے جس سے صُبح کی سیر کو آنے والے لوگ ان کے سایہ سے محروم ہونے کے علاوہ آلودگی میں بھی شدید اضافہ ہونے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے یاد رہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ذاتی کوششوں سے بلدیہ جھنگ نے یہ درخت چند سال پہلے لگائے تھے جوکہ اب تناور درخت بن چکے ہیں جہاں صُبح کی سیر کو آنے والے لوگ سیر کے بعد ان کے سایہ کے نیچےکچھ دیر آرام کرتے تھے مگر سامنے موجود لوگوں نے ذاتی مفادات کی خاطر ان کو کاٹنا شروع کر دیا ھے جس کے بعد گرین بیلٹ کی خوبصورتی ختم ھونے کے ساتھ ساتھ سیر کو آنے والے مرد و خواتین سخت تکلیف میں مُبتلا ھو گئے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور چیف افیسر میونسپل کمیٹی جھنگ سے مطالبہ کیا ھے کہ فوری طور پر ایسے سماج دشمن لوگوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاکر ان کو گرفتار کر کہ ان کے خلاف مقدمات درج کیے جایئں تاکہ وہ دوبارہ ایسے جُرم کا ارتکاب نہ کریں
31