21

جھنگ(جاوید اعوان سے)محکمہ کھیل جھنگ کی جانب سے جشن آزادی سپورٹس میلہ میں تیر اندازی کے مقابلہ جات کا انعقاد کروایا گیا

جھنگ(جاوید اعوان سے)محکمہ کھیل جھنگ کی جانب سے جشن آزادی سپورٹس میلہ میں تیر اندازی کے مقابلہ جات کا انعقاد کروایا گیا جس میں ضلع بھرسے بوائز ،گرلز اور کڈز تیر اندازوں نے حصہ لیا۔ سیکرٹری پنجاب آرچری ایسوسی ایشن امان اللہ شان کے مطابق مقابلہ جات میں مختلف کیٹگریز میں مقابلے کرائے گئے اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ مقابلہ جات سے لطف اندوز ھونے کے لیے شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ امان اللہ شان کے مطابق تیر اندازی کے مقابلہ جات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا اعجاز احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر سپورٹس آفیسر اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ محکمہ کھیل جھنگ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رھی ھے اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے بہترین مواقع فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رھی ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں