59

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے جھنگ کا دورہ کیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے جھنگ کا دورہ کیا* ڈویژنل کمشنر نے شجرکاری مہم کے تحت جامع چوک پر پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ موسم برسات میں 5 لاکھ پودے لگانے پر کام کر رھی ھے۔شجرکاری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر جھنگ کا اقدام قابل تعریف ہے۔ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے کلمہ چوک پر قائم سہولت ریڑھی بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے سہولت بازارمیں فروٹ کے ریٹ کا بھی جائزہ لیا اور ریڑھی بانوں سے روزانہ کی سیل بارے دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عوام الناس کو اشیاءخریدونوش کی سستے داموں فراہمی جاری ہے۔سہولت ریڑھی بازار ضلعی انتظامیہ کا انتہائی احسن اقدام ہے۔سہولت بازار میں خریداری کیلئے آئے شہریوں نے بازار میں ریٹ کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر و دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ حفاظتی بند کے ساتھ ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔انہوںنے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لیا گیااورفلڈ ریلیف کیمپس میں لائیو سٹاک،ہیلتھ و دیگر محکموں کی جانب سے انتظامات پر بریفنگ لی جبکہ ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ اور بریفنگ لی۔سیلابی علاقوں میں فیلڈ ہسپتال کی ورکنگ کو بھی چیک کیا گیا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقوں میں سیلاب متاثرین کیلئے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں۔دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل کم ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں