*جھنگ(جاوید اعوان سے).RHC موچیوالا میں ادویات دستیاب نہیں. مریض رل گئے۔ جبکہ ہیلتھ اتھارٹی میں میڈیسن کے لیے کروڑوں روپے کا سالانہ بجٹ۔ ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں*
*جھنگ.RHC موچیوالا میں ادویات دستیاب نہیں. مریض رل گئے ۔ جبکہ ہیلتھ اتھارٹی میں میڈیسن کے لیے کروڑوں روپے کا سالانہ بجٹ.تفصیلات کے مطابق ذرائع بتا رھے ہیں کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ضلع بھر کے لیے کروڑوں روپے کی سالانہ ادویات خرید کر رھی ھے مگر مریضوں کے لیے کچھ بھی نہیں ھے عوام کی چیخ و پکار مگر کوئی سننے کو تیار نہیں ھے میڈیا ٹیم جب رورل ہیلتھ سنٹر موچیوالا پہنچی تو ڈاکٹر اور عملہ تو موجود تھا اور احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی بھی سر انجام دے رھے تھے مگر ٹیم کے ممبران نے جب مریضوں سے ادویات کے بارے پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ ادویات نہیں مل رھی ہیں وہ ھم باہر کے میڈیکل سٹور سے لے کر آتے ہیں اس پر جب ہسپتال کے عملے سے پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ جتنی ادویات ھمیں ملتی ہیں وہ ھم مریضوں کو دے دیتے ہیں جب ختم ھو جائیں تو ھم کیا کر سکتے ہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے*
11