*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کی انجمن تاجران سے میٹنگ ۔ مارکیٹس، بازاروں اور شاپنگ مالز کی سیکورٹی، تجاوزات کے خاتمے ، ٹریفک کے مسائل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال* ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے انجمن تاجران سے میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں عہدیدران ضلعی انجمن تاجران شریک ہوئے ۔ انچارج سکیورٹی نے مارکیٹس اور شاپنگ مالز کی سکیورٹی اور سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے حوالے سے ڈی پی او کو بریفنگ دی ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس تاجر برادری کی حفاظت اور امن عامہ کے قیام کے لیے ہمہ وقت متحرک اور الرٹ ہے۔ تاجر برادری کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے ۔ سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے باہمی رابطوں کو مزید تیز کیا جائے گا ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی بھاری رقوم کی بینک سے کسی دوسری جگہ بحفاظت منتقلی کیلئے پولیس کے سپیشل اسکواڈ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز اور مصروف ترین شاہراؤں پر تجاوزات کے باعث شہریوں کو مسائل کا سامنا ھے جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل اور ٹریفک حادثات بھی رونما ھو رھے ہیں،تجاوزات کے خاتمے میں تاجر برادری کا تعاون ناگزیر ھے ۔ دوران میٹنگ تجاوزات کے خاتمے اور تاجر برادری کے تحفظ کیلئے دو طرفہ تعاون کے حوالے سے تجاویز بھی زیر غور لائی گئیں۔۔
24