*جھنگ(جاوید اعوان سے)تحصیل جھنگ کے علاقہ رتہ کلاں کی گلیوں میں نالیاں سولنگ اور سیوریج بنانے کا مطالبہ*
تحصیل جھنگ کے علاقہ رتہ کلاں کی گلیوں میں نالیاں سولنگ اور سیوریج بنانے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق تحصیل جھنگ کی یونین کونسل نمبر 38 رتہ متہ کی بڑی ابادی رتہ کلاں کی گلیاں دارا بھرت،حسنین کھوکر والی میں شروع سے ہی نالیاں سولنگ اور سیوریج نہ بنائی گئی جس کی وجہ سے گھروں کا،گٹروں کا پانی دونوں گلیوں میں کھڑا رہتا ہے گٹروں کے ابلتے گندے بدبودار پانی نے مکینوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے خصوصا سکولوں میں جانے والے بچوں اور بوڑھوں کو انے جانے کے لیے بڑی دشواری کا سامنا ہے مچھروں کی افزائش نسل تیزی سے جاری ہے رتہ کلاں کے مکینوں حاجی محمد شریف حسام،دارا بھرت،ظہور ملا ح،شریف پاولی،ظفر عباس روھڑ،محمد اشرف ،واجد امیر،فرحان ریاض،ملک عابد،عمران کھوکھر اور چھوٹے بچوں کے ہمراہ سراپہ احتجاج ہیں انہوں نے ڈی سی جھنگ محمد عمیر اور ضلع کونسل جھنگ کے چیف افیسر قاسم شکیل اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور افسران بالا سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ رتہ کلاں کی دو گلیوں میں نالیاں سولنگ سیوریج بنایا جائے تاکہ عوام اور بچے بوڑھے سکھ کا سانس لے سکیں
11