*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی*۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر اظہار برہمی کیا اور وارننگ جاری کیں کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹرنگ کیا جائے گا۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فیلڈ انسپکشنز بڑھائیں اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیں۔ریٹ لسٹ آویزاں نہ ھونے اور اوور چارجنگ پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو تحصیل سطح پربھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے بارے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ تمام دکانوں پر نرخنامے نمایاں طور پر آویزاں ھونے چاہئیں۔ عوام کو مہنگائی سے ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ھے، اس ضمن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
14