*جھنگ(جاوید اعوان سے) سیکورٹی گارڈ تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج*
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ مختار احمد، محمد رمضان، اللہ دتہ اور سجاد حسین و دیگر سیکورٹی گارڈ نے بتایا کہ وہ گزشتہ 10سال سے عبدالرزاق انٹر پرائزر سیکورٹی کمپنی، اورین سیکورٹی کمپنی(لاھور) میں کام کر رھے ہیں جو ڈاک خانہ کے ساتھ منسلک ھے اور مختلف پوسٹ آفسز میں سیکورٹی کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن۔ محکمہ نے جس کمپنی کے ساتھ سیکورٹی کا معاہدہ کیا ھے وہ ہمیں گزشتہ 14 ماہ سے تنخواہیں نہیں دے رھے ہیں اور نہ ہی پاکستان پوسٹ کے افسران کمپنی سے تنخوہیں دلانے میں کوئی سنجیدہ اقدام کر رھے ہیں۔متاثرہ گارڈز نے مزید کہا کہ ہم ارباب اختیار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے گزارش کر تے ہیں کہ وہ ہم غریب سیکورٹی گارڈز پر شفقت فرمائیں اور ہماری 14ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں جاری کروائی جائیں
