*جھنگ(جاوید اعوان سے) شہری نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے کار خاص ارشد الہی ھیڈ کلرک شعبہ آئی اینڈ ایس کی بھرتی اور پرموشن کا ریکارڈ رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت مانگ لیا۔ ذرائع*
*جھنگ. شہری نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے کار خاص ارشد الہی ھیڈ کلرک شعبہ آئی اینڈ ایس کی بھرتی اور پرموشن کا ریکارڈ رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت مانگ لیا۔* *تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ھے کہ ارشد الہی ھیڈ کلرک میونسپل کمیٹی جھنگ کی بھرتی اور ترقی مشکوک ہیں جس پر شہری نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جھنگ سے ارشد الہی کے بھرتی ھونے اور ترقی پانے کا تمام ریکارڈ رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت مانگ لیا ھے ذرائع یہ بھی بتا رھے ہیں کہ ارشد الہی شعبہ آئی اینڈ ایس کا ہیڈ کلرک ھے اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جھنگ کا فرنٹ مین ھے اور ٹھیکیداروں سے حساب کتاب اور سودے کرنے کا بھی انچارج ھے جب ارشد الہی ھیڈ کلرک میونسپل کمیٹی سے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا تو انکا فون بند تھا چیف آفیسر نے اپنے موقف میں بتایا کہ میرے خیال میں اسکی بھرتی اور ترقی سب کچھ قانون کے مطابق ھے مگر یہ سب کچھ میری پوسٹنگ سے پہلے کی بات ھے ریکارڈ کی کاپیاں ملنے کے بعد مزید انکشافات کی توقع ھے*
