*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ کو ڈویژن بنانے کے لیے احتجاج کا دائرہ لاھور تک بڑھائیں گے عمیر الغزالی*
جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک نیا شہر زون یونٹ کے زیر اہتمام زون سطح پر جھنگ ڈویژن بناؤ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی مرکزی قیادت مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی ،مدنی خان بلوچ، مقام ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری نعمان گل ،ملک محمد عدیل ،مولانا عبد الواحد ،رانا رئیس احمد، شیخ سعد اعظم ،حکیم کاشف ،اشتیاق منہاس،نزاکت خان ،عبد القیوم،عامر بلوچ ،خواتین ونگ کی راہنماء محترمہ سمعینہ اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس کی میزبانی مفتی حسن،چوہدری محمد اکرام ،مشاہد عمر ،حافظ اسد اللہ نے کی ۔اس دوران مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ کو ڈویژن نا بنایا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ جھنگ سے لاہور تک بڑھائیں گے جھنگ کا ہر وہ باسی جس کا تعلق جھنگ سے ہے وہ دنیا میں جہاں بیٹھا ہے پاکستان کے جس ضلع میں بھی رہائش پذیر ہے وہ اپنے آپ کو تحریک کا قائد سمجھے اور ہر جگہ اس تحریک کو عام کرے ۔تاکہ ہم ضلع جھنگ کی گلی گلی ،نگر نگر اور قریہ قریہ میں اپنی دعوت عام کر سکیں ۔جس دن ہماری دعوت عام ہوگئ ہمارا حق ہمیں مل جائے گا ۔یوم تاسیس پر جہاں ہم نے پوری جماعت کو اپنی سابقہ کارکردگی سے آگاہ کیا ہے وہیں آئندہ کا لائحہ عمل دے رہے ہیں ۔پہلے مرحلے میں ہم لاہور احتجاجی پریس کانفرنس کریں گے دوسرے مرحلے میں ہر مقامی سیاستدان کے حلقہ کے ہیڈ کواٹر میں احتجاج کریں گے ابھی تک صرف دو نمائندوں نے اسمبلی میں آواز بلند کی ہے باقی سب آرام فرما رہے ہیں اور جو ہارے ہوئے ہیں اور حکومتی جماعت کے ٹکٹ ہولڈر ہونے کی وجہ سے ضلع چلا رہے ہیں۔وہ اپنی حکومت پر دباؤ ڈالیں ویڈیو بیان جاری کریں ۔جو آواز بلند نا کریں گے ان کے حلقوں میں احتجاج ہوگا اور تیسرے مرحلے میں ہم لاہور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے تاکہ جھنگ کے شہریوں کو انکا حق مل سکے۔اسکے علاوہ مدنی خان صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے تنگ آمد بجنگ آمد ہمیں احتجاج کرنا پڑے گا اور حق لینے کے لئیے نکلنا پڑا گے ۔ہم جھنگ کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ہماری جدوجہد جھنگ کے باسیوں کی خیر خواہی کے لئیے ہے.
