*جھنگ(جاوید اعوان سے) ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے گردونواح میں چکن مافیا نے ماہ صیام میں مصنوعی مہنگائی متعارف کروا دی.چکن مقررہ قیمت سے 140 سے 160 روپے فی کلو مہنگا فروخت ہونے لگا۔انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی* تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری،روڈوسلطان،ماڑی شاہ سخیرا،ماچھیوال،کوٹلی باقر شاہ اور ڈال موڑ سمیت تحصیل کے مختلف شہروں میں چکن مافیا نے مصنوعی مہنگائی متعارف کروا دی۔روڈوسلطان میں چکن 591 روپے کی بجائے 730 سے 750 فی کلو فروخت ہونے لگا۔اسی طرح اٹھارہ ہزاری،ڈال موڑ،ماڑی شاہ سخیرا اور ماچھیوال سمیت دیگر شہروں میں بھی چکن مافیا نے مصنوعی مہنگائی کے ذریعے برائلر گوشت عوام کی پہنچ سے دور کردیا۔اس مصنوعی مہنگائی پر شہری شدید پریشان دکھائی دیتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ چکن مافیا روایتی طور پر ہر سال ماہ صیام میں مصنوعی مہنگائی کے ذریعے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیتا ھے۔دوسری جانب انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کیے ھوئے ھے۔شہریوں نے چکن مافیا کی مصنوعی مہنگائی کے خلاف ڈپٹی کمشنر جھنگ،کمشنر فیصل آباد،چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے
