*جھنگ(جاوید اعوان سے) کانسٹیبلان اور لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کیلئے امیدواران کا تحریری امتحان مکمل . چئیرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی فیصل شہزاد راجہ ، ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ایس پی حسام بن اقبال کی زیر نگرانی تحریری امتحان لیا گیا* ۔ *تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس میں کانسٹیبلان اور لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کیلئے امیدواران کا تحریری امتحان لیا گیا . چئیرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی فیصل شہزاد راجہ ، ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ایس پی حسام بن اقبال کی زیر نگرانی تحریری متحان میں ٹوٹل 1911 امیدواران شامل ھوئے، پیپرز کی چیکنگ کا عمل جاری ھے۔نتائج کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ڈی آئی جی فیصل شہزاد راجہ کا کہنا تھا کہ بھرتی کے تمام مراحل 100 فیصد میرٹ پر مکمل کئے جا رھے ہیں، امیدواران اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں، کسی نوسرباز کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ چئیرمین ریکروٹمنٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ میرٹ پر پورا اترنے والے امیدوران کو ھی پنجاب پولیس کا حصہ بنایا جائے گا*
