*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، انہوںنے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرکے محکمانہ سروسز اوران کی کارکردگی کا جائزہ لیا* *اور مزید بہتری کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران ڈاکٹرز کی حاضری،مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی ، فارمیسی میں ادویات کی دستیابی و سٹاک کا جائزہ لیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں میں مریضوں کے علاج معالجہ اور ہیلتھ سروسز کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے مریضوں و لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں،دورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ھے کہ ہسپتال انتظامیہ کمیونٹی کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرے اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور علاج معالجے کو یقینی بنائیں*۔
