131

*جھنگ(جاوید اعوان سے)کھیوہ پروین ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سپیشل برانچ کے اہلکار پر تشدد کی ایف آئی آر ہونے کے بعد ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر بابر شاہ کا بھی موقف سامنے آگیا سپیشل برانچ کا اہلکار پورے ایریا سے بھتہ خوری کرتا ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)کھیوہ پروین ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سپیشل برانچ کے اہلکار پر تشدد کی ایف آئی آر ہونے کے بعد ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر بابر شاہ کا بھی موقف سامنے آگیا سپیشل برانچ کا اہلکار پورے ایریا سے بھتہ خوری کرتا ہے* *سعید نول اور عمران مجھ سے بھی بھتہ لینے آئے تھے نہ دینے پر مجھے دھمکیوں سمیت اپنے پچیس تیس غنڈے بلوا کر مجھ پر اور میرے سٹاف پر تشدد کیا ہسپتال کو تہس نہس کر دیا ھم نے 15 پر بھی کال کی مگر پولیس ڈیڑھ گھنٹہ بعد آئی اور ساتھ سعید نول تھا میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر ھوں میرے پاس لائسنس ھے مگر کل ظلم کی اخیر کر دی گئی زیادتی بھی ہمارے ساتھ ھوئی اور مقدمہ بھی ہمارے خلاف ان شااللہ سب کچھ سامنے لاؤں گا اور اس سلسلہ میں پاکستان میڈیکل ایسوی ایشن سے بھی مدد لی جائے گی اعلی حکام کو ان اہلکاروں کے خلاف ثبوت دوں گا کہ انہوں نے کھیوہ میں کیا ات مچائی ہوئی ہے یاد رہے کل ڈاکٹر اور اس کے سٹاف پر سپیشل برانچ کے اہلکار پر تشدد کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا اور آج کلینک سیل کیا گیا جس پر ڈاکٹر بابر شاہ نے کہا کی یکطرفہ سٹوری چلائی جارہی ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر صحت پنجاب صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر سے مطالبہ کیا ھے کہ اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی انکوائری کروائی جائے اور غیر قانونی عمل کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں