*جھنگ(جاوید اعوان سے)تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے روڈو سلطان میں اتائیت عروج پر ایل ایچ ویز بھی اپنے ناموں کے ساتھ ڈاکٹر لکھ کر عوام الناس کو چکمہ دے رھی ہیں. ہیلتھ اتھارٹی نوٹس لے. عوامی مطالبہ*
*جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے روڈو سلطان میں اتائیت عروج پر ایل ایچ ویز بھی اپنے ناموں کے ساتھ ڈاکٹر لکھ کر عوام الناس کو چکمہ دے رھی ہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے روڈو سلطان میں ایل ایچ ویز نے بھی اپنے آپ کو ڈاکٹر لکھنا شروع کر دیا کوئی پوچھنے والا نہیں اور الٹرا ساؤنڈ بھی دھڑلے سے کر کے رپورٹس بھی دے رھی ہیں حالانکہ قانون کے مطابق ریڈیویالوجسٹ کے علاؤہ نہ کوئی الڑا ساؤنڈ کر سکتا ھے اور نہ ھی رپورٹس جاری کرنے کا مجاز ھے اور انکے اپنے لیٹر پیڈ پر کسی جگہ کا نام بھی درج نہیں ھے جب موقف کے لیے کال کی گئی تو موصوفہ کا فرمان عالیشان تھا کہ سارا جہان اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھ رھا ھے ھم نے لکھ لیا تو کونسی قیامت ا گئی ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر صحت پنجاب صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹھارہ ہزاری اور۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل اٹھارہ ہزاری سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے*
