226

*جھنگ(جاوید اعوان سے).حمزہ ہسپتال کوٹ بہادر شاہ کا عملہ بھتہ وصولی کے لیے بے ھوش مریضوں کو بھی گیٹ سے باہر نہیں جانے دیتا۔ ویڈیو وائرل ۔ لواحقین کی دھائی۔ ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے).حمزہ ہسپتال کوٹ بہادر شاہ کا عملہ بھتہ وصولی کے لیے بے ھوش مریضوں کو بھی گیٹ سے باہر نہیں جانے دیتا۔ ویڈیو وائرل ۔ لواحقین کی دھائی۔ ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ*
*ضلع جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال کے علاقے کوٹ بہادر شاہ میں حمزہ ہسپتال کا عملہ اتنا بے حس ھے کہ آپریشن کے بعد بے ھوش مریضوں کو بھی بھتہ لیے بغیر گیٹ سے باہر نہیں جانے دیتا.ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں .تفصیلات کے مطابق کوٹ بہادر شاہ میں واقع حمزہ ہسپتال حمزہ نامی شخص نے بنایا ھوا ھے ذرائع بتا رھے ہیں کہ یہاں پر ہر قسم کے آپریشن بھی ھو رھے ہیں جب کہ اسکا آپریشن تھیٹر بھی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے معیار کے مطابق نہیں ھے نہ ھی بلڈ بینک ھے اور نہ ھی ٹیسٹ کرنے کے لیے کسی مستند لیبارٹری انتظام ھے ناصر اقبال ولد عطا محمد شہری نے ڈپٹی کمشنر جھنگ کو درخواست گزاری ھے کہ میری بہن کا حمزہ ہسپتال میں آپریشن ھوا تو نومولود بچی چند منٹوں کے بعد ھی فوت ھو گئی جب کہ زچہ ابھی بے ھوش ھی تھی آپریشن تھیٹر سے بے ھوش مریضہ کو باہر نکالنے سے جواب دے دیا اور کہا کہ پہلے پیسے دو پھر مریض کو باہر نکالیں گے پیسے لینے اور مریض کو گیٹ پر روکنے کی ویڈیو بھی وائرل ھو چکی ھے جب حمزہ نامی شخص سے فون پر رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ میرے ہسپتال میں سارا علاج قاعدے قانون کے مطابق ھوتا ھے جب بچہ پیدا ھوتا ھے تو عملہ مبارک کے پیسے لیتا ھے اگر کوئی نہ دینا چاھے تو کوئی ضروری نہیں ھے شہری ناصر اقبال نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کو حمزہ ہسپتال کی انکوائری کے سلسلے میں درخواست گزار دی ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر صحت پنجاب صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد سے اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں