162

*جھنگ(جاوید اعوان سے) بڑے شاپنگ مالز اور میگا مارٹس سمیت ملٹی نیشنل فوڈ چینز آوٹ لیٹس اور بڑے ریسٹوینٹس پر پرائس کنٹرول انسپکشنز شروع نہ ہو سکیں*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) بڑے شاپنگ مالز اور میگا مارٹس سمیت ملٹی نیشنل فوڈ چینز آوٹ لیٹس اور بڑے ریسٹوینٹس پر پرائس کنٹرول انسپکشنز شروع نہ ہو سکیں*
*تمام بڑے کاروبار بااثر مالکان کے باعث ضلعی انتظامیہ کی پہنچ سے دور ہیں پرائس کنٹرول شہر کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے ہر چیز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں گرانفروشوں نے سفید پوش طبقے پر زندگی اجیرن کر رکھی ہے پھل سبزیاں گوشت انڈے دودھ دہی چاول چینی آٹا ضروریات زندگی کی کوئی چیز بھی سرکاری نرخ نامے کے مطابق دستیاب نہیں مصنوعی مہنگائی کا طوفان ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ عملدرآمد نہ ہونے پر اپنی وقعت کھو چکی ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی چند ایک انسپکشنز چھوٹے کاروبار تک ہی محدود ہوتی ہیں بڑے تاجر ہول سیلرز کو کوئی پوچھنے والا نہیں بڑے شاپنگ مالز اور میگا مارٹس میں چیزوں کی قیمتوں کو چیک بھی نہیں کیا جاتا ہے اگر کبھی کبھار کوئی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کسی میگا مارٹ کا چکر لگاتا بھی ہے تو صرف ڈی سی کائونٹر کی فرضی انسپکشن کرلی جاتی ہے ملٹی نیشنل فوڈ چینز کی آوٹ لیٹس پر بھی ہر چیز کی قیمت خود کمپنی طے کرتی ہے بڑے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کی بھی یہی صورتحال ہے ریسٹورینٹس اپنے مینیو میں روٹی پانی اور سافٹ ڈرنک و دیگر فوڈ آئٹمز اور ڈشز کا جو چاہے ریٹ رکھیں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چیک نہیں کرتے ضلعی انتظامیہ وزیر اعلیٰ کے گرنفروشی پر قابو پانے کے احکامات پر عملدرآمد کو تیار نہیں شہریوں نے مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ انتظامی افسروں کو گرانفروشی کم کرنے کا پابند بنائیں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں