*جھنگ(جاوید اعوان سے)سٹی ہسپتال کے قریب ‘لاھور ہیلتھ کیئر لیبارٹری’ غیر قانونی، ہیلتھ اتھارٹی نوٹس لے، عوامی مطالبہ*
*جھنگ میں صحت کے شعبے میں ایک اہم اور تشویشناک صورتحال سامنے آئی ھے.یہاں سٹی ہسپتال کے قریب واقع ‘لاھور ہیلتھ کیئر لیبارٹری’ مبینہ طور پر غیر رجسٹرڈ اور دو نمبر طریقے سے کام کر رھی ھے۔ شہریوں نے اس غیر قانونی سرگرمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ھے*۔
*عوامی حلقوں کا کہنا ھے کہ غیر قانونی طور پر چلنے والی یہ لیبارٹری نہ صرف مریضوں کی صحت اور زندگیوں کو خطرے میں ڈال رھی ھے بلکہ غلط ٹیسٹ رپورٹوں کے ذریعے شہریوں کو مالی اور جسمانی دونوں طرح سے نقصان پہنچا رھی ھے*۔ *شہریوں نے سوال اٹھایا ھے کہ اتنے حساس مقام پر ایک غیر مصدقہ اور غیر رجسٹرڈ لیبارٹری کس طرح کھلے عام اپنا کام جاری رکھے ھوئے ھے، اور متعلقہ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کی جانب سے اب تک اس کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی*۔
*شہریوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیں*، *مذکورہ لیبارٹری کے کاغذات اور معیار کی مکمل جانچ پڑتال کریں، اور اگر یہ غیر قانونی پائی جاتی ھے تو اسے فوری طور پر سیل کر کے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ عوامی حلقوں نے خبردار کیا ھے کہ اگر اس اہم معاملے پر لاپرواہی برتی گئی تو غیر قانونی لیبارٹریوں کا ایک سلسلہ شروع ھو جائے گا جو صحت عامہ کے لیے تباہ کن ثابت ھو گا*
198







