154

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ ریڈر ٹو تحصیلدار شور کوٹ ارشاد حسین کرپشن کیس میں معطل، اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر لیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ ریڈر ٹو تحصیلدار شور کوٹ ارشاد حسین کرپشن کیس میں معطل، اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر لیا*
*شورکوٹ تحصیل آفس میں کرپشن کے سنگین الزامات پر بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ ریڈر ٹو تحصیلدار شور کوٹ، ارشاد حسین کو بدعنوانی کی بنا پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، محکمہ اینٹی کرپشن نے ارشاد حسین کے خلاف کرپشن کے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمہ بھی درج کر لیا ہے*۔
*ارشاد حسین پر سرکاری امور میں اختیارات کا ناجائز استعمال اور مالی بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اینٹی کرپشن کی ابتدائی تحقیقات میں ان الزامات کی تصدیق ہونے کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ان کی معطلی کا باقاعدہ* *نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور اینٹی کرپشن حکام نے مقدمے کی مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے*۔
*عوامی حلقوں نے اس کارروائی کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ تمام کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ سرکاری دفاتر کو بدعنوانی سے پاک کیا جا سکے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں