*جھنگ(جاوید اعوان سے)آفیسرز کالونی ٹوبہ روڈ میں چار دیواری کا بڑا حصہ 4/5 ماہ سے گرا پڑا* *سیکیورٹی خطرات میں اضافہ، انتظامیہ خاموش*
*کالونی کی ابتر حالت*، *صفائی ستھرائی اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بھی حالت خراب؛ رہائشیوں کا ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ*
*جھنگ شہر کی اہم ، آفیسرز کالونی ٹوبہ روڈ، یہاں پر ضلعی انتظامیہ کے متعدد اعلیٰ افسران کی رہائش گاہ ہے، کی حالت انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ کالونی کے رہائشیوں نے نہ صرف صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بروقت صفائی اور کیمیکل کی تبدیلی نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے*، *بلکہ ایک سنگین سیکیورٹی مسئلے کی طرف بھی ضلعی انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی ہے* *اہلیان کالونی کے مطابق، کالونی کے مین گیٹ سے داخل ہوتے ہی دائیں جانب تقریباً 20 فٹ چار دیواری کا ٹکڑا گزشتہ چار سے پانچ ماہ سے گرا پڑا ہے۔ مزید برآں، اسی دیوار کا تقریباً 50 سے 60 فٹ مزید حصہ بھی گرنے کے قریب ہے*۔ *رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس بڑے حصے کا گرا رہنا کالونی کی سیکیورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے، اس کے باوجود کسی متعلقہ آفیسر نے اس پر دھیان نہیں دیا*۔
*سیکیورٹی تھریٹس کے باوجود اس اہم مسئلے پر کسی کا دھیان نہ دینا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ اہلیان کالونی نے ڈپٹی کمشنر جھنگ، علی اکبر بھنڈر سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں*۔ *رہائشیوں نے گزارش کی ہے کہ کسی بھی بڑے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے گری ہوئی چار دیواری کو نئے سرے سے اور ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کروایا جائے*۔
91









