*جھنگ (جاوید اعوان سے)ڈاکٹر محمد جمشید خان کی 19 ویں سکیل میں ترقی، صحافی محمد جاوید اعوان کی جانب سے مبارکباد*
*ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (DHQ) جھنگ کے نامور اور سینئر ڈاکٹر محمد جمشید خان کو 19 ویں سکیل میں ترقی دے دی گئی ہے، جس پر انہیں سینئر کنسلٹنٹ فزیشن کے عہدے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں ہی تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد جمشید خان ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈیسن و الائیڈ اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) جھنگ کے سینئر نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں*۔
*اس موقع پر مقامی صحافی محمد جاوید اعوان نے ڈاکٹر محمد جمشید خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں 19 ویں سکیل میں ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ صحافی نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ڈاکٹر جمشید خان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں پھولوں کا ایک خوبصورت گلدستہ بھی پیش کیا*۔
*ڈاکٹر محمد جمشید خان کی ترقی اور انہیں جھنگ میں ہی تعینات کرنے پر عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور صوبائی سیکرٹری صحت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک نہایت ہی قابل اور تجربہ کار ڈاکٹر کو جھنگ میں ہی تعینات کر کے جھنگ کی عوام پر احسان کیا گیا ہے، جس سے مقامی مریضوں کو بہتر اور ماہرانہ طبی سہولیات میسر آئیں گی*۔
135









