235

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا، سہولت کار بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا، سہولت کار بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے* *حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، جھنگ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ، بلال افتخار کیانی کی قیادت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غیر معمولی کارروائیاں کی گئیں، جس میں 18 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی*۔
*پولیس کی رپورٹ کے مطابق، گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے 18 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 65 لیٹر دیسی و غیر معیاری شراب برآمد کی گئی۔ تمام ڈرگز ڈیلرز کے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات (ایف آئی آر) درج کر لیے گئے ہیں اور تفتیش کا عمل جاری ہے**ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لعنت سے نوجوان نسل کو محفوظ رکھنے کے لیے کارروائیاں مزید تیز تر کی جائیں گی*۔ *انہوں نے واضح طور پر کہا*
> “*منشیات فروشوں کا بلکل صفایا کر دیا جائے گا۔ جو بھی شہری، چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اس غیر قانونی دھندے میں ملوث پایا گیا، اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔”* *
*اس پر انہوں نے مزید زور دیا کہ*:
> “*منشیات فروشوں کے سہولت کاروں کو بھی نہیں بخشا جائیگا۔ ان کا بھی قانون کے مطابق احتساب کیا جائے گا*۔”
*ڈی پی او نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گردونواح میں منشیات فروشی کے بارے میں معلومات فوراً پولیس کو فراہم کریں تاکہ جھنگ کو منشیات سے پاک ضلع بنایا جا سکے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں