75

*جھنگ (جاوید اعوان سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں*۔

*جھنگ (جاوید اعوان سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں*۔
*اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی جس میں ضلعی محکموں کے افسران شریک تھے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے انسداد سموگ مہم پر عملدرآمد، سوشواکنامک رجسٹری کے حوالے سے ٹیموں کی کارکردگی اور پلس پراجیکٹ کے حوالے سے ریونیو افسران کی کارکردگی ، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے محکمہ صحت کے افسران سے تیاریوں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کار کردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ستھر اپنجاب کے افسران کو صفائی آپریشن مزید تیز کرنے ،بیوٹیفکیشن کی اسکیموں پر کام کی پیشرفت و محکمہ ہائی وے کے افسران کو کرب سٹونز ولائن مارکنگ کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ دیگر جاری اقدامات بارے متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ بھی لی*۔
۔۔۔٭٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں