*جھنگ(جاوید اعوان سے)صوبائی محتسب پنجاب عائشہ حامد کی ہدایات پر فعال کھلی عدالتیں، پنجاب میں امید کی کرن ۔عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضلعی افسران کی شرکت ضروری مطالبہ*
تفصیلات کیمطابق پنجاب بھر میں عوامی شکایات کے فوری اور مؤثر ازالے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے، جو صوبائی محتسب پنجاب عائشہ حامد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرز کے زیر نگرانی منعقد ہو رہی ہیں۔ یہ فورمز شہریوں کے لیے انصاف اور ریلیف کی امید کی کرن بن چکے ہیں، خاص طور پر تحصیل احمد پور سیال، تحصیل جھنگ اور دیگر دیہی علاقوں میں
شہریوں نے نشاندہی کی ہے کہ بعض ضلعی انتظامیہ کے تحت ہونے والی کچہریوں میں شکایات کا مؤثر ازالہ یقینی نہیں بنایا جا رہا اور بعض اہلکاروں کی غیر جانبداری پر تحفظات بھی ہیں۔ تاہم، صوبائی محتسب کے زیر قیادت کھلی عدالتوں میں آزادانہ انکوائری کے بعد باضابطہ فیصلے جاری کیے جاتے ہیں، جو شہریوں کے لیے عملی ریلیف اور اعتماد کا ذریعہ بنتے ہیں۔حال ہی میں کوٹ خیرہ اور جھنگ سٹی میں منعقدہ کھلی کچہریوں میں عوام نے مختلف مقدمات اور انتظامی امور پر شکایات درج کرائیں، جن پر متعلقہ ضلعی اور صوبائی افسران کو تفصیلی رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی محتسب اعلی پنجاب عائشہ حامد سے اپیل کی ہے کہ کھلی عدالتوں میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں کی باقاعدہ شرکت یقینی بنائی جائے تاکہ فورمز کی مؤثریت میں اضافہ ہو اور عوام کو بروقت عملی ریلیف فراہم ہو۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عوامی شکایات کے ازالے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ذمہ دار اہلکاروں کے سخت احتساب کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جس کے مثبت اثرات مقامی سطح پر گورننس اور عوامی اعتماد کی بحالی کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔
92










