197

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رانا عبدالرحمن سے صحافی جاوید اعوان کی ملاقات، عوامی فلاح وبہبود پر تبادلہ خیال.غریب مریضوں کو انسولین کی عدم دستیابی پر ایم ایس کی یقین دہانی، دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے رہنے کا اعلان*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رانا عبدالرحمن سے صحافی جاوید اعوان کی ملاقات، عوامی فلاح وبہبود پر تبادلہ خیال.غریب مریضوں کو انسولین کی عدم دستیابی پر ایم ایس کی یقین دہانی، دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے رہنے کا اعلان*
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (DHQ) جھنگ کے نو تعینات ہونے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر رانا عبدالرحمن سے صحافی و ضلعی صدر پاک میڈیا کونسل پاکستان، محمد جاوید اعوان نے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ہسپتال کے مختلف امور، عوامی فلاح وبہبود اور ہسپتال میں مریضوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران صحافی محمد جاوید اعوان نے خصوصی طور پر ہسپتال میں غریب اور مستحق عوام کو انسولین کی عدم دستیابی کے سنگین مسئلے کی نشاندہی کی۔ جس پر ایم ایس ڈاکٹر رانا عبدالرحمن نے مسئلے کے فوری حل اور ہسپتال میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔
ڈاکٹر رانا عبدالرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا بنیادی مشن ہی عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے ان کے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ “کسی قسم کی چٹ یا کسی سے اجازت لینے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ میں ہر وقت ہسپتال کے اندر موجود ہوں، اور میری کوشش ہے کہ میں عوام کی خدمت میں سرخرو رہوں۔”
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا پرسنز ہمارے لیے “آنکھ اور دست و بازو” کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے صحافی جاوید اعوان سے کہا کہ وہ جہاں بھی کوئی کمی یا کوتاہی دیکھیں، اس کی نشاندہی ضرور کریں۔
ڈاکٹر رانا عبدالرحمن نے بتایا کہ انہیں گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے خصوصی ٹاسک دے کر جھنگ میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، صوبائی وزیر صحت پنجاب، اور صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب کی امیدوں اور ہدایات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم انہیں عوام کی خدمت میں سرخرو فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں