259

*جھنگ(جاوید اعوان سے)مبینہ اغواء کا ڈراپ سین، شورکوٹ کینٹ پولیس نے جعلی اغواء کا پردہ چاک کر دیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)مبینہ اغواء کا ڈراپ سین، شورکوٹ کینٹ پولیس نے جعلی اغواء کا پردہ چاک کر دیا*
شورکوٹ کینٹ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ اغواء کے ایک کیس کو ٹریس کر کے اسے جعلی اغواء ثابت کر دیا۔ مغوی یاسر علی نے پسند کی شادی کے لیے خود اپنے اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا۔تفصیلات کے مطابق مغوی نے اہلِ خانہ سے رقم کے مطالبے کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم اپنے والد کو پاکستان بلوانے اور شادی کیلئے رضامند کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی شورکوٹ کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا، اغوا کا مقدمہ درج کر کے جدید تکنیکی و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے مغوی یاسر علی کو ڈیرہ غازی خان سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے نتیجے میں اہلِ خانہ کو شدید ذہنی اذیت اور ایک بڑی آزمائش سے نجات حاصل ہوئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ ریاستی وسائل کو ذاتی یا مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا جرم ہے، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اولاد کے ساتھ مکالمہ اور باہمی اعتماد ناگزیر ہے تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں