*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر شاہد امیر لدھیانہ کا منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ کے خلاف دلیرانہ اقدام*۔
انسپکٹر شاھد امیر قادری ایس ایچ او تھانہ سٹلائیٹ ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ھمراہ مختلف کاروائیوں میں تین منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار جب کہ ایک عدد ناجائز پسٹل برآمد کر لیا۔ ایک اور کارروائی میں پام ولاز فیز ٹو کے پاس ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1100 گرام چرس برامد کی۔انکی ٹیم نے ملہوآنہ موڑ کے پاس مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1060 گرام ہیروئن برآمد کی۔ ایک اور کارروائی میں سلطان شاہ قبرستان کے پاس مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1090 گرام چرس برامد کی۔پولیس مقدمے میں مطلوب ملزم سے انٹروگیشن کے دوران محلہ محمدی میں ایک گھر میں چھپایا ہوا پسٹل برآمد کیا۔تینوں منشیات فروش پر مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ کی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور علاقہ میں موثر پٹرولنگ سے جرائم کا گراف بہت کم ہوا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جنگ شاہد امیر لدھیانہ کا کہنا ہے کہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں منشیات اور اسلحہ کے خلاف ہماری کھلی جنگ جاری رہے گی اور ان منشیات فروش کو زیرو ٹالرنس ڈیل کیا جائے گا۔انجمن تاجران امن کمیٹی علاقہ معززین اور ہر طبقہ کے افراد نے انسپکٹر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ امیر لدھیانہ پر اعتماد کا اظہار کیا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ان کے کاروائیوں کو سراہا ہے۔
94










