131

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سابق کونسلر یونین کونسل 88 میاں محمد اعظم جنجوعہ اور الحاج شیخ یعقوب گروپ کی جانب خواتین کارنر میٹنگ کا شاندار انعقاد*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سابق کونسلر یونین کونسل 88 میاں محمد اعظم جنجوعہ اور الحاج شیخ یعقوب گروپ کی جانب خواتین کارنر میٹنگ کا شاندار انعقاد*
یونین کونسل نمبر 88 کے علاقے خواجہ گارڈن سبزی منڈی روڈ میں الحاج شیخ محمد یعقوب گروپ کی طرف سے ایک شاندار خواتین کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جو جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔
تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ٹکٹ ہولڈر شیخ محمد یعقوب (سابق ایم پی اے جھنگ) اور ایم پی اے کی ٹکٹ ہولڈر محترمہ راشدہ یعقوب شیخ (سابق ایم پی اے جھنگ) نے شرکت کی اور خواتین سے خطاب کیا اور وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ترقیاتی کاموں کو سراہا
یونین کونسل 88 کی خواتین نے مہمانوں کا پُرجوش استقبال کیا۔ علاقے کے مکینوں نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔سابق کونسلر میاں محمد اعظم جنجوعہ اور یونین کونسل 88 کے دیگر مقامی رہنماؤں نے اس تقریب کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ تقریب سیاسی سرگرمیوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کی عکاس تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں