*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبرشہباز احمد گجر ایڈووکیٹ JUI و ضلع جھنگ کے عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ھے کہ* شمالی وزیرستان میں JUIکے رہنما مولانا سلطان محمد کی بیٹی سمیت دہشتگردانہ حملے میں شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردی ایک ناسور بن چکی ہے مگر حکمران طبقہ دہشتگردی کا سد باب کرنے میں یکسر ناکام نظر آرہا ہے گزشتہ تین سالوں کے دوران KPKاور بلوچستان میں JUIکے سیکڑوں رہنما و کارکنان دہشتگردانہ کی کاروائیوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔KPKحکومت امن وامان کے حوالہ سے مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے جو کہ شدیدلمحہ فکریہ ہے حکمران طبقہ خارجہ پالیسی کو دوراندیشی کی بنیاد پر از سر نو ترتیب دے اورپوری قوت سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔
126











