143

*جھنگ(جاوید اعوان سے)کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کے لیے ” لسٹ اے ” امتحان کا انعقاد*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کے لیے ” لسٹ اے ” امتحان کا انعقاد*
*محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کے لیے ” لسٹ اے” تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔امتحانی عمل کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے خود کی، تاکہ امتحان کو شفاف اور منصفانہ بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر بھی موجود تھے، کل 490 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں مرد و خواتین کانسٹیبلز شامل تھے۔ یہ امتحان آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت ترقیاتی عمل میں شفافیت، میرٹ اور رفتار کو یقینی بنانے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔تحریری امتحان کے بعد کامیاب امیدواروں سے پریڈ ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا، تاکہ ہر پہلو سے ان کی قابلیت کو پرکھا جا سکے۔امتحانی عمل کو جدید خطوط پر استوار کرتے ھوئے ڈیجیٹل ریکارڈنگ کے ذریعے مانیٹر کیا گیا ھے، جس کا مقصد شفافیت کو مزید بہتر بنانا ھے۔ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ صرف وہی اہلکار محکمانہ ترقی کے مستحق ھوں گے جو محنتی، باصلاحیت اور اہل ھوں گے، تاکہ محکمہ پولیس میں پیشہ ورانہ معیار کو مزید بلند کیا جا سکے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں