*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122جھنگ*
*بتاریخ 26-01-15*
نہایت رنج و غم کے ساتھ آگاہ کیا جاتا ہے کہ ہمارے محترم ساتھی حمزہ رمضان، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (EMT) کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے ٹوبہ روڈ، سلطان شاہ قبرستان میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال احمد کیانی۔ ریسکیو افسران، ریسکیو اہلکاروں کے علاوہ شہریوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
آمین۔
*رپورٹ*
*محمد زبیر*
*ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر*
*ریسکیو 1122جھنگ*
141











