*جھنگ(جاوید اعوان سے)ہیلتھ اتھارٹی جھنگ میں ‘اندھیر نگری چوپٹ راج’؛ جونیئر ویکسینٹر کی 16 ویں سکیل کی سیٹ پر ‘شاہی’ حکمرانی۔افسران کی مبینہ آشیرباد: 9ویں سکیل کا اہلکار ’کماؤ پوت‘ بن کر ڈی ایس وی کی سیٹ پر براجمان، میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں*
*ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ میں من پسند نوازی اور کرپشن کی انتہا ہوگئی۔ محکمہ صحت کے افسران نے قانون اور میرٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتے ہوئے ایک جونیئر ترین ویکسینٹر کو 16ویں سکیل کی اہم ترین سیٹ “ڈسٹرکٹ سپر وائزر ویکسینیشن” (DSV) کا چارج سونپ دیا*
*کماؤ پوت‘ کا فارمولا: خود بھی کھاؤ، ہمیں بھی کھلاؤ*ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 9ویں سکیل کے اہلکار شوکت حیات چغتائی کو صرف اس لیے نوازا گیا ہے کیونکہ وہ مبینہ طور پر افسران کے لیے ’سونے کی چڑیا‘ ثابت ہو رہے ہیں۔ محکمہ میں یہ بازگشت عام ہے کہ افسران کا اس جونیئر اہلکار کو تھپکی دیتے ہوئے ایک ہی پیغام ہے: “خوب کماؤ، خود بھی کھاؤ اور ہمیں بھی کھلاؤ”۔ یہی وجہ ہے کہ درجنوں سینیئر اور قابل اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود ایک جونیئر اہلکار سسٹم کو یرغمال بنائے* *بیٹھا ھے۔سینیئر ملازمین میں شدید اشتعال*
*ہیلتھ اتھارٹی کے سینیئر اہلکاروں نے اس کھلی ناانصافی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اضافی چارج دینا ہی مقصود تھا تو سینیارٹی لسٹ کو کیوں نظر انداز کیا گیا؟ کیا محکمہ صحت میں اب تعیناتیاں قابلیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ ’نذرانوں‘ کی بنیاد پر ہوں گے*؟
*ڈپٹی کمشنر جھنگ سے عوامی مطالبہ*
*عوامی سماجی حلقوں اور متاثرہ ملازمین نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی تعیناتی کا فوری نوٹس لیا جائے۔ افسران اور جونیئر اہلکار کے گٹھ جوڑ کی انکوائری کرائی جائے*۔
*16ویں سکیل کی سیٹ پر میرٹ کے مطابق سینیئر افسر کو تعینات کیا جائے تاکہ ادارے کی ساکھ بحال ہو سکے*۔
93











