144

*سرگودھا کے بہادر پولیس آفیسر فرض کی راہ میں قربان ہوگئے*۔۔۔!

*سرگودھا کے بہادر پولیس آفیسر فرض کی راہ میں قربان ہوگئے*۔۔۔!
سرگودھا کے تھانہ لکسیاں کے ایس ایچ او عامر رضوان خان آج ایک پولیس مقابلے میں شہید ہو گئے۔ لکسیاں میں شہریوں کی جانب سے اطلاع ملی کہ دو مسلح پارٹیوں میں فائرنگ اور تصادم چل رہا ہے۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او لکسیاں نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو ایک گروہ کے ملزم نے سیدھا پولیس پر فائر کھول دیا۔
تصور نسوانہ نامی ملزم کی فائرنگ کیوجہ سے ایک فائر ایس ایچ او لکسیاں کے سینے میں آ لگا۔
زخمی ایس ایچ او عامر رضوان خان کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے
اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودہا بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں اور پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے متحرک ہے۔
عامر رضوان ایک دلیر بہادر اور نڈر آفیسر تھے جو سرگودھا شہر میں بھی تعینات رہے ہیں
ڈی ایچ کیو سرگودھا میں عامر رضوان کا پوسٹ مارٹم جاری ہے اور ہسپتال میں افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔
اللہ پاک ہمارے بہادر آفیسر کی شہادت کو قبول فرمائے آمین ثم آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں