108

*جھنگ(جاوید اعوان سے)نئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر شہزاد حسین کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن۔دفتر میں ’زیرو پینڈنسی‘ پالیسی نافذ، تمام زیر التواء کیسز نمٹا دیے گئے۔وقت کی پابندی لازمی، کام چوروں کی دفتر میں کوئی جگہ نہیں، عوامی شکایات کے لیے واٹس ایپ سیل قائم*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)نئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر شہزاد حسین کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن۔دفتر میں ’زیرو پینڈنسی‘ پالیسی نافذ، تمام زیر التواء کیسز نمٹا دیے گئے۔وقت کی پابندی لازمی، کام چوروں کی دفتر میں کوئی جگہ نہیں، عوامی شکایات کے لیے واٹس ایپ سیل قائم*
*ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ شہزاد حسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ضلعی اکاؤنٹس آفس کی کایا پلٹ دی۔ انہوں نے دفتر کے نظم و ضبط اور عوامی سہولت کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دفتر میں صرف کام کرنے والوں کی عزت ہوگی۔زیرو پینڈنسی اور فوری انصاف*
*چارج سنبھالنے کے بعد شہزاد حسین نے سب سے پہلے دفتر میں رکے ہوئے تمام کیسز پر فوری* *کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے تمام زیر التواء فائلیں چیک کیں؛ جو کیسز قانونی تقاضے پورے کر رہے تھے انہیں فوری پاس کر دیا گیا اور جن میں خامیاں تھیں ان پر اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا گیا۔ اس وقت ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں کوئی بھی پرانا کیس زیر التواء نہیں ہے*۔
*نئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نے باقاعدہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام عملے کو صبح 9 بجے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا:”تمام اہلکار* *حکومت پنجاب کے ملازم ہیں اور عوام کی خدمت کے پابند ہیں۔ جو اچھا کام کرے گا اسے عزت ملے گی، لیکن کام چور اور نکھٹو اہلکاروں کا میرے ساتھ گزارہ ممکن نہیں۔ ایسے افراد کے لیے بہتر ہے کہ وہ خود ہی اس ضلع سے کوچ کر جائیں*۔
*سائلین کی سہولت کے لیے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے ایک* *خصوصی شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے جس کا واٹس ایپ نمبر* *03281725131 دفتر کے باہر نمایاں جگہ پر آویزاں ہے تاکہ سائلین براہ راست اپنی شکایات حکام بالا تک پہنچا سکیں۔شہزاد حسین کی جانب سے ان سخت اور شفاف اقدامات کا عوامی حلقوں اور ملازمین کی* *مختلف تنظیموں نے بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک دیانتدار اور متحرک افسر کی تعیناتی سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور ریٹائرڈ ملازمین و دیگر سائلین کو درپیش مشکلات حل ہوں گی*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں