*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ھے کہ*
*پنجاب میں کوئی سیاسی حکومت نظر نہیں آ رہی ۔ حکومت پنجاب مکمل طور بیوروکریسی کے رحم و کرم پر ہے۔ جو کہ پنجاب کے بارہ کروڑ سے زائد عوام کے لیے سخت لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا حالیہ دورِ جھنگ بالکل ناکام رہا ہے۔ جھنگ کے لیے کسی بھی پہلو سے ترقیاتی پیکج اور دیگر سہولیات کے حوالہ سے کوئی اعلان نہ کیا گیا ہے ۔ بلکہ ضلع جھنگ کے مسلم لیگ (ن) کے سابقہ ایم این ایز اور ایم پی ایز ٹکٹ ہولڈرز ڈی ایچ کیو میں قطار بنا کر کھڑےرہے اور مریم نواز صاحبہ نے ان سے صرف نو سیکنڈ میں سلام کرکے لاہور واپسی کے لیے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئی۔ اس وقت جھنگ تقریباً سیاسی طور پر لاوارث ہے اور چن چن کر کرپٹ افسران کی غالب اکثریت دو دو سال سے براجمان ہیں جو کہ ظلم عظیم ہے۔ ضلع جھنگ کے اکثر تھانے بہترین دکانوں کا روپ دھار چکے ہیں اور مظلوم عوام پولیس کے ظلم و ستم تلے کر راہا رہے ہیں کیا وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اس انتہائی تکلیف دہ صورتحال کا نوٹس لینا پسند کریں گے ۔ جمیعت علما ء سلام پورے ملک میں بالعموم اور پنجاب میں بالخصوص بیوروکریسی کی عوام دشمن پالیسیوں کو آشکار کرتی رہے گی*۔
101











